کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے ہاتھوں میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر شدید غصے میں دکھائی دیئے اور کھلاڑیوں کو کھری کھری سنادیں۔ بدترین شکست نےڈریسنگ روم کی افراتفری سے دوچار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سنائیں اور کہا اب بہت ہو گیا ، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کر رہے ہیں، جو پلان دیا جاتا ہے اس پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو متنبہہ کیا کہ اگر کوئی کھلاڑی حکمت عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا، بھارت نے میلبرن ٹیسٹ میں20.4 اوورز میں7وکٹیں گنوا ئیں اور میچ ہار گئے،6ماہ میں کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا کہ جس طرح انہوں نے کھیلنا ہے کھیلیں لیکن اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے کھیلنا ہے۔بیٹرز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور اب آسٹریلیا میں بھی بیٹرز ناکام رہے۔