کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں ہونے والی عالمی انڈور باؤلز چیمپئن شپ میں اسرائیل کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی،منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت سے سیاسی کشیدگی پھیل سکتی تھی، برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے فیصلے کو اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی اقدام سے قرار دیا ہے۔