کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ بعدازاں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج اور کھیلوں کی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔