• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ: سعود شکیل چھٹے بہترین بیٹر، بابر، رضوان کی تنزلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میںسعود شکیل کی ترقی اور بابر اعظم کی تنزلی ہوگئی ہے۔ سعود شکیل کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم 17ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ نعمان علی 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے۔

اسپورٹس سے مزید