• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلسنت والجماعت کے تحت پرامن دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے تحت مختلف مقامات پر ،پرامن عوامی دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے،ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق عوامی دھرنے کرم کے متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دیے جاریے ہیں اور لسبیلہ چوک،ناگن چورنگی،اورنگی ٹاؤن ،شیرشاہ چوک،ٹاور جیلانی سینٹر،فریسکو چوک،قیوم آباد،کورنگی نمبر5،قائد آباد مرغی خانہ،ملیر اور لیاقت آبادسمیت دیگر مقامات پر جاری ہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے منتظمین نے شاہرائوں پر ٹریفک کی بحالی کے لیے ازخود تعاون کیا،دھرنوں سے خطاب میں اہلسنت و الجماعت کے علامہ رب نواز حنفی اوردیگر رہنمائوں نے کہا کہ کرم میں پائیدار امن وہاں کے عوام کا بنیادی مطالبہ ہے،حکومت کرم کے متاثرین کی مدد کرے،ہمارے دھرنوں سے عوام کو زحمت یا تکلیف نہیں ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید