• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی ایک ہفتے میں 100 روپے کلو مہنگی، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مرغی ایک ہفتے میں 100 روپے کلو مہنگی ہو گئی ، کمشنر کراچی کی مقررہ 635روپے کلو کی خوردہ قیمت کی بجائے شہر کے مختلف بازاروں میں مرغی کا گوشت 700روپے اور صاف گوشت 740روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، انڈے بھی 380روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل سطح پر زندہ مرغی 480روپے کلو سپلائی ہورہی ہے جبکہ سرکاری قیمت 410روپے کلو مقرر ہے، اسی طرح کمشنر کراچی کی مقررہ 300روپے درجن انڈوں کی قیمت کے مقابلے میں خوردہ سطح پر انڈے 380روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں،کمشنر کراچی نے گزشتہ دو روز سے سرکاری نرخ نامہ بھی جاری نہیں کیا جس سے گراں فروش من مانی قیمتوں پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں، دکانداروں کے مطابق موسم سرما کی وجہ سے ملک بھر میں مرغی اور انڈے کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید