• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے پہلے دن سے شہر کی خدمت کا عزم کیا تھا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ اور وائس ٹاؤن چیئرمین شعیب بن ظہیرکے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے تحت ”قائد اعظم فیملی پارک و منی زو“ کا افتتاح کردیا، جو کئی سال سے خستہ حال تھا جسے از سر نو بحال کیا گیا اور علاقہ مکینوں کے لیے کھول دیا گیا، پارک میں بچوں کے لیے مختلف جھولے اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، منی زو میں ہرن، مکاؤ، بلو برڈ، مور، فینسی بطخیں، سارس، شتر مرغ سمیت مختلف پرندے بھی موجود ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پارک میں انٹری فری رکھی گئی ہے، قائد اعظم فیملی پارک و منی زو کی افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ٹاؤن نیو کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر پارکس اورمنتظمین کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں، منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے پہلے دن سے عزم کیا تھا کہ ہم شہر کی خدمت کریں گے، سال 2024میں جماعت اسلامی کے تمام9ٹاؤنز میں 125پارکس ، درجنوں سرکاری اسکولز بھی بحال کیے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید