کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے اسکروٹنی فارم جمعرات 2 جنوری 2025ء سے پیر 3 فروری 2025ء تک وصول کئے جائیں گے ۔