کراچی(این این آئی)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر کھڑا کرنے کا تجریہ کامیاب کیا گیا ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کیجانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلائٹ پی اے231 (اے321-200)اور پی ایف769 (اے320-200)کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا، اس دوران پیسنجر، مسافر برج اور گرانڈ پاور یونٹ مکمل فعال رہے۔