پشاور،مردان ( نمائندہ جنگ)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے فنڈز ،بلدیاتی حقوق سے محرومی اور اختیارات کی عدم دستیابی کے خلاف بدھ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور شدید شیلنگ کی جس سے درجنوں بلدیاتی نمائندوں کی حالت غیر ہوگئی ۔بدھ کے روز صوبہ بھر سے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے سلسلے میں جناح پارک میں جمع ہوئے او ر ریلی کی شکل میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف روانہ ہوئے۔