• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کیلئے جوڑنے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے ایک میں قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای 1میں خرابی پیدا ہو گئی ہے ، پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس خرابی سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پی ٹی اے نے عوام سے کہا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے ایک میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید