• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا‘ کرن بلوچ

کوئٹہ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر، دور اندیش، زیرک اور دل میں عوام کا درد رکھنے والے سیاسی رہنما تھے۔انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور فہم و فراست سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند اور جمہوری تشخص کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم قائد عوام کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قائد عوام نے ایسے وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب ملک بے پناہ مسائل سے دو چار تھااوراپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخیص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملک کو متفقہ آئین دینے کا عظیم کارنامہ سر انجام دیاجس پر پوری قوم فخر کرتی ہے، ہم پاکستان کی سلامتی اور آئین کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید