کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، نعمت اللہ، امین آغا، ارشد اچکزئی اور ضیاء الحق نے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں شہر کے ہر گھر سے کچرہ اٹھایا جاتا تھا لہٰذا یہی طریقہ دوبارہ شروع کرتے ہوئے گھر گھر کچرہ اٹھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے ، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن سے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے سینٹری اسٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ روڈ پر کسٹم کے قریب میٹروپولیٹن کی اڑھائی ایکڑ جگہ جہاں بحیثیت ناظم میں نے سوشل ویلفیئر کی ذمہ داری لگائی تھی کہ یہاں بیگرز کیلئے ادارہ بنایا جائے ،افسوس اس بلڈنگ میں ٹیوب ویل سمیت تمام سہولیات تھیں لیکن اب وہ جگہ کسی اور ادارے کو دے دی گئی ہے، لہٰذا میٹروپولیٹن فوری طور پر مذکورہ جگہ بیگرز کی ویلفیئر کیلئے مختص کرے۔