• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اندرون ملک بند ٹرینوں کو بحال کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا میں اسے کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ٹرین ہی بلوچستان کے عوام کا دیگر صوبوں میں آمدورفت کا محفوظ راستہ ہے، لیکن افسوس کئی سال سے کوئٹہ سے چلنے والی اکثر ٹرینیں بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر خطیر رقم خرچ کرکے سفر کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف سے اپیل کی کہ وہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو چلنے والی بند ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔درایں اثناء ضلعی بیان میں اسد خان اچکزئی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید