لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں ڈائیلیسز کی 21 مشینیں ناکارہ ہوگئیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف تین مشینوں کے چلنے کی وجہ سے گردوں کے مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، مشینوں کے خراب ہونے سے ڈائیلیسز کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشینوں کو جلد فعال کروانے کیلئے شعبہ نیفرولوجی کے سربراہ نے ایم ایس کو خط لکھ دیا۔
سربراہ شعبہ نیفرولوجی سی ایم سی ایچ نے کہا کہ اگر غیر فعال مشینوں کو درست نہیں کیا تو موجودہ 3 مشینیں بھی دباؤ سے ناکارہ ہو سکتی ہیں۔