• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں زیرِ گردش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

32 سالہ اداکارہ ماورا حسین اور 28 سالہ اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔

یہ جوڑی صرف آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے، ان دونوں نے غیر ملکی جامعات سے وکالت کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔

ان کے مداح طویل عرصے سے اس آن اسکرین جوڑی کو آف اسکرین بھی حقیقی جوڑی کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم اب لگتا ہے کہ شاید مداحوں کی یہ خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یہ جوڑی رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے گی اور جلد ان کے نکاح کا اعلان کیا جائے گا۔

البتہ ان دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب امیر گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں شریک حیات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کسی ایسے شریک حیات کی تلاش ہے جو میرا بہترین دوست بن سکے، بیوی اور شوہر کے درمیان روایتی تعلقات پر یقین نہیں رکھتا، اور نہ ہی اس بات سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ میرا شریک حیات عمر میں مجھ سے بڑا ہے یا نہیں۔





یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فروری 2025 میں شوبز انڈسٹری میں اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی سمیت 3 شادیاں ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے نامور صحافی مومن علی منشی اور ایمان کے وی لاگ سے لی گئی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ ماہ ڈرامہ انڈسٹری کی 3 اداکارائیں شادی کرنے جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید