تحریر:علامہ عظیم جی…مانچسٹر ماہ وسال اللہ تعالی کی طرف سے بنائے گئے ہیں البتہ اللہ تعالی نے انسان کی رہنمائی کیلئےقران حکیم میں سورج ،چاند کے گھٹنے بڑھنے دن اور رات میں فرق بتائے ہیں، چاند گرہن لگنے سے دنیا پر کیا اثرات ہوتے ہیں یہ تمام علوم قرآن حکیم میں موجود ہیں اور علم الاعداد ،علم جعفراور علم نجوم سے استفادہ بھی، قرآن حکیم میں منزلوں کا مقرر کرنا، نمازوں کے اوقات اور سمندروں میں سمت کو متعین کرنا یہ سب ستاروں کے علوم سے لیا گیا ہے، اسی طرح سے اللہ تعالی نے اپنے بندوں کو غیب کے علوم میں سے کشف اور دیگر علوم عطا کئے ہیں، میں عاجز بندہ گزشتہ چھ دہائیوں سے مختلف نظریات رکھنے والے ماہرین علم نجوم، علم الاعداد ،علم دست شناسی، ستارہ شناسی ، قدیم اور جدید ہڈیوں کے ذریعے چیزوں کا تعین کرنا اپنے تجربے میں لاتا رہا ہوں اور ان تمام علوم کی روشنی میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اشارتا پیشگوئیاں کر رہا ہوں، الحمدللہ اللہ کریم نے مجھ پر کرم کیا ہے اور میری پیشگوئیاں 75سے80فیصد تک درست ثابت ہوئی ہیں اسی لیے میں ہر سال محتاط انداز میں حکمرانوں، سیاست دانوں، نوجوانوں، شادی بیاہ کے خواہش مندوں کی قرآن و سنت کے مطابق رہنمائی کرتا رہتا ہوں ، 2025پوری دنیا کے لیے تبدیلی کا سال ہے جس میں کئی ممالک میں حکمرانی تبدیل ہوتی نظر اتی ہے مشرق وسطیٰ میں گزشتہ دو سال سے جنگ کے شعلے سرد ہوتے نظر آتے ہیں، اسرائیل کی توسیح پسندی تو نہیں رک سکے گی لیکن وقتی طور پر غزہ، لبنان اور شام پر حملے بند ہو ں گے اور مختلف اقوام کے مابین مذاکرات اور امن کی کوششیں رنگ لائیں گی، تاہم یہ سال پوری دنیا کے لیے زلزلے، سمندری طوفان اور آسمانی آفات سے پُر نظر اتا ہے۔ بھارت اور پاکستان پر بھی اس کے شدید خطرات نظر آتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو جائے گی اور ممکن ہے کہ دونوں ملک عرصہ دراز کے بعد جنگ کی بھاشا میں بات کرنے کی بجائے مذاکرات کی میز پرآجائیں۔ پاکستان اقتصادی طور پر استحکام کی طرف گامزن ہوگا تاہم خوارج کی طرف سے خطرات موجود رہیں گے۔ بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات سے بڑی تباہی نظر اتی ہے لیکن حکومت ان سب کو کنٹرول کر لے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سال کےاوائل میں حالات کشیدہ رہیں گے تاہم دوست ممالک کے مداخلت کی وجہ سے افغانستان اور پاکستان میں صلح ہو جائے گی، پاکستان میں چند سیاسی رہنما سیاسی افق سے غائب ہوتے نظر آرہے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تاہم بعض اہم لیڈرز کی اموات متوقع ہیں،آئندہ سال اپریل میں بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں حکومتوں کی تبدیلی نظر اتی ہے، عمران خان کے لیے حکومتی نرمی ہوتی نظر نہیں اتی البتہ انہیں خفیہ ہاتھوں کے ذریعے جیل کی سلاخوں سے نکلنا نصیب ہوگا لیکن پاکستانی سیاست میں وہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں لا سکیں گے، موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری کے ستارے اپنی جگہ موجود نظر اتے ہیں تاہم حکومتوں میں بعض مصلحتوں کے تحت رد و بدل ممکن ہوگا، سال 2025 میں بلاول بھٹو کو پاکستانی سیاست خصوصا خارجہ امور میں بہت اہمیت حاصل ہو جائے گی ،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ملکی سیاسی صورتحال میں ابتری اور کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر یں گے اور عین ممکن ہے کہ موجودہ حریف عمران خان کے ساتھ ان کے تعلقات میں نرم گوشہ پیدا ہو نے کا قوی امکان ہے، مجموعی طور پر پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوگا، پاکستان کے عالمی سطح پر امریکہ ،برطانیہ، روس، چین کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہو جائیں گے، تاہم بعض غلط فہمیاں بھی جنم لیں گی، 2025 میں پاکستان کو معدنی طور پر بہت بڑی کامیابی اور خوشخبری ملے گی، پاکستان کے بیرون ممالک خصوصا ترکی اور روس سے آزاد ہونے والی ریاستوں کے ساتھ روابط اور تعلقات بڑھیں گے اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کئی مالی مفادات پر مبنی معاہدے کرے گا جس سے ملک میں خوشحالی آسکتی ہے، گوادر میں چین، سعودی عرب اور بعض مغربی ممالک کے ساتھ تجارت میں بہت بڑے پیمانے پر فائدے ہو سکتے ہیں، ایران اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری ائے گی، بین الاقوامی سطح پر شام مشکلات سے نکلنے میں بڑی حد تک کامیاب ہو جائے گا اور شام میں عارضی امن قائم ہوتا نظر ا رہا ہے جب کہ ترکی میں کچھ شورشیں سر اٹھا سکتی ہیں تاہم ترکی کے لیے بھی یہ سال 2025 بہت کامیاب سال ہوگا، سعودی عرب میں ولی عہد وزیراعظم سعود سعودی عرب محمد بن سلمان کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملے گی اور سعودی عرب بہت زیادہ ترقی کی منازل طے کرے گا اور مشرق وسطی میں خاص طور پر غزہ ،لبنان میں امن قائم کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا، یمن اور ایران کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والی سازشیں دم توڑتی نظر اتی ہیں، امریکہ میں سمندری طوفانوں سے اور اسمانی افراد سے بہت بھاری جانی نقصان نظر اتا ہے، تاہم تبدیلی اقتدار کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو کئی عالمی کامیابیاں حاصل ہو سکیں گی، برطانیہ پر اگرچہ اقتصادی طور پر یہ سال مشکل کا سال ہوگا لیکن مجموعی طور پر یہ ملک ترقی کرے گا اور موجودہ حکومت کو کئی کامیابیاں مل سکتی ہیں، واللہ اعلم بالثواب۔