• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ٔپاکستان میں مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں کی، لارڈ قربان حسین

لوٹن (شہزاد علی) لارڈ قربان حسین (ستارۂ قائداعظم) دورہ پاکستان کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس نمائندگان کو دورہ کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی صدر پاکستان آصف علی زرداری، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، پاکستان کے اپوزیشن رہنما عمر ایوب، پاکستان کی قومی پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے اراکین سمیت دیگرحلقوں سے ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے مختلف ملاقاتوں میں میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قیام کی ضرورت کو اجاگر اور آزاد کشمیر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے کی طرف توجہ دلائی، وطن عزیز میں انصاف کی فراہمی پر زور دیا، ان ملاقاتوں میں برطانیہ اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے امور بھی زیر بحث آئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے کردار کو موثر بنانے پر زور دیا، پریس نمائندگان کے مختلف سوالات کے جوابات میں لارڈقربان نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر ان کی ایک واضح اپروچ ہے کہ یہ پاکستان کے اندر رہنے والے لوگوں کا حق ہے کہ وہ ملک کے اندر کس جماعت کی حکومت کے خواں ہیں یا کس قسم کے نظام کے حمایتی ہیں، ہم اوور سیز پاکستان اور آزاد کشمیر کے باشندے ہیں، ہمیں عالمی سطح پر فقط پاکستان اور کشمیر کے مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہئے اور ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کار کے لیے کوشاں رہیں اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کو اجاگر کیا جائے ، ان کی اس اپروچ کو حکومت پاکستان، اپوزیشن سب نے سراہا ہے۔
یورپ سے سے مزید