• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 قابض میئر کی سرپرستی میں بھیانک خواب ثابت ہوا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوراہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو سی وی یو پر عظیم الشان و تاریخی ”غزہ مارچ“ کیا جائے گا،بچے،بزرگ، نوجوان،مائیں، بہنیں اپنی فیملی کے ہمراہ مارچ میں شرکت کر کے اہل غزہ و فلسطینیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لیے 18,19جنوری کو ایکسپو سینٹر میں ”میرا برانڈ پاکستان“ کا انعقاد کیا جائے گا،امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن 18جنوری کو ایکسپو سینٹر میں افتتاح کریں گے،ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ2025ترقی کا سال ثابت ہوگالیکن 2024قابض میئرمرتضیٰ وہاب کی سرپرستی میں بھیانک خواب ثابت ہوا،شہری پریشان رہے،عملاً پورا شہر مافیا کے کنڑول میں ہے، سال کے اختتا م تک شہری پانی سے محروم اور ٹینکر مافیا کا راج رہا،تباہ حال اسٹرکچر، ٹوٹی سڑکیں،بہتے گٹر، کرپشن،لوٹ ماراور ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بنا رہا،جماعت اسلامی کی ”حق دو کراچی تحریک“جاری ہے،اہل کراچی کے جائز حقوق کے حصول کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد کرتے رہیں گے اور شہریوں کو ان کے حقوق دلا کر رہیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید