کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3اسٹریٹ کریمنلز ،2 موٹر سائیکل لفٹر،2 منشیات فروش اور 1 گٹکاماوا سپلائر شامل ہیں ،ملزمان کو علاقہ تھانہ نبی بخش، چاکیواڑہ، کلری اور رسالہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول ،چوری شدہ موٹر سائیکل ، 115 گرام آئس اور 5 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا ،ملزمان کی شناخت عباس، نثار،امین احمد ، مشتاق ، حیدر، عدنان ایوب، محمد عمیر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کو مختلف کاروائیوں اور دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا، علاوہ ازیںتھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ کے عقب میں پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار ڈکیت کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں عثمان عالم اور عادل عرف گن شارٹ کو گرفتار کرکے 2 عدد پسٹل 30 بور ، مسروقہ موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔