کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہزارہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اتوار کو اپنا ثقافتی دن منایا، اس ضمن میں کئی علاقوں سے ریلیا ں نکالی گئیں اور ہزارہ ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کے لیے نعرے بھی لگائے گئے، بعض مقامات پر پٹاخے پھوڑے گئے ہوائی فائرنگ اور روایتی رقص کیا گیا، ہزارہ براردی کے افراد نے اس موقع پر اپنا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔