• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرتے رہیں گے،وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے،5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو جموں و کشمیر کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے،عالمی برادری کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے حوالے سے اپنی یقین دہانیوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، بین الاقوامی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی اقدامات کو مسترد کر چکے ہیں،اگر آج ریاست پاکستان جہاد کا اعلان کرے تو پاکستان سنی تحریک سب سے آگے ہوگی،دریں اثنا کشمیریوں کے یوم حق خورد ارادیت منانے پر ان سے یکجہتی کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیر یو ں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو بھارت طاقت کے زور پر نہیں دبا سکتا،پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارتی ہتھکنڈے ظلم وجبر اور کشمیر کی حقیقت کو تبدیل کرنے کی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی، ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو الحاق کیلئے آزادانہ اور غیر جانبدار استصواب رائے کا جمہوری حق دیا گیا تھا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نسل کشی ظلم وبربریت کررہا ہے،بھارت کے مظالم کشمیریوں کوحق خوادارادیت اور پاکستان سے الحاقسے نہیں روک سکتے،اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کا نوٹس لے، کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید