کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ آج شہادت کے بعد بھی ذوالفقار علی بھٹو ہمارے دلوں اور مخالفوں کے ذہنوں پر طاری ہیں جس شخص نے 30 سال کی عمر میں کابینہ میں اپنی جگہ بنالی ہو ان کے وزیر خارجہ کے طور پر ہی صرف کارنامے نہیں تھے، وہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بھی رہے ان میں بھی ان کے بڑے کارنامے ہیں اس کا تصور کیا جائے تو دنیا میں بڑے بڑے لیڈر وں اور رہنمائوں مین ایک بھی ایسا نہیں ملے گا جنہوں نے 51 سال کی عمر تک اپنی 21 سالہ سیاسی زندگی میں جو کارنامے بھٹو شہید نے کئے اس طرح کے کئے ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی،۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ریاض بلوچ، راشد خاصخیلی، سرور غازی و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔