کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی 4Kچورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 35سالہ نصیر ولد عرس جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کاشف ولد عبدالستار اور ارشد ولد ارشاد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق حادثہ کا ذمہ دار موٹر سائیکل رائڈر کم عمر ہے، حراست میں لے لیا ،نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے 5سالہ رضوان ولد عمر فاروق جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی بچہ اپنے والدین کے ساتھ اتوار بازار آیا تھا اور والدین سے ہاتھ چھڑا کر سڑک کی طرف آگیا ،دریں اثنا یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر عمارت سے گر کر 50سالہ فاروق مسیح ولد منظور مسیح جاں بحق ہوگیا۔