کراچی (نیوز ڈیسک) بانی حق دو کیماڑی تحریک اور جماعت اسلامی کیماڑی کے رہنما صدام حُسین جدون نے کہا ہے کہ کیماڑی میں کروڑوں روپے لگ چکے، ترقی نظر نہیں آتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ڈی پی اسکیم اور کیماڑی میں پانی و بجلی کے بدترین بحران سمیت دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے علاقہ معززین کے ہمراہ گفتگو کے دوران کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیات کے نام پر سندھ حکومت نے گزشتہ 16 سالوں میں کیماڑی کی تعمیر و ترقی کے نام سے جو کام کیا ہے وہ عوام کے سامنے موجود ہے۔ اس وقت یوسی 9 تباہ ہوچکا ہے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ احتساب کے ادارے متوجہ ہوں اور بلدیاتی نمائندوں کا آڈٹ کروائیں۔