• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں اور کشمیریوں کا ایک اور سال ظلم و قبضے کی نذر ہوا، علامہ ساجد نقوی

(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ 2024ء گزرچکا مگر آج بھی گزشتہ سال کے ظلم و جبر کی داستانیں غزہ سمیت ارض فلسطین سنا رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کا ایک اور سال جبر و ظلم و قبضے کی نذر ہوا،لبنان،شام سمیت خطے کی صورتحال بھی امت مسلمہ کیلئے گزشتہ سال سوگوار رہی مگر وہ دن دور نہیں جب ظلم کا خاتمہ اور عدل کا نظام قائم ہوگا ،پاکستان کے عوام بھی لاقانونیت، افراتفری،مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ ہیں ،کرم پارا چنار سمیت پاکستانی عوام آج بھی پائیدار امن و تحفظ کے آرزو مند ہیں ،صاحبان اقتدار اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ آنیوالاسال ارض وطن کیلئے داخلی و معاشی،معاشرتی اور اخلاقی استحکام کا باعث ہوگا ، سال گزشتہ ارض پاک کے باسیوں کو عدم تحفظ بےچارگی،غربت پسماندگی اور ذہنی اذیتوں کے سوا کچھ نہ دے پایا، نظام درست ہوا نہ عام آدمی کے مسائل حل ہوئے، سال نو کے آغاز پرعام آدمی بھی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ کب عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں گی،کب عوام کو مساوی اور یکساں حقوق کی فراہمی کے ساتھ انصاف میسر ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید