• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج پر طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کے پیش نظر فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، یاد رہے چیئرمین انٹربورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے جمعہ 3جنور ی کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا،کمیٹی کامقصد نتائج کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ طلبہ کے اعتماد کوبحال کیا جاسکے،کمیٹی اس تمام معاملے کی انکوائری کر کے ایک ماہ میں طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرے گی، چیئرمین انٹربور ڈ نے کہا کہ طلبہ ہماری ترجیح اور مستقبل ہیں ان کی شکایات کے تدارک کے لئے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے۔ طلبہ کے تحفظات دور کرنے کیلئے قائم کمیٹی امتحانی عمل کو مزید شفاف اور معیاری بنانے کیلئے مکمل غیرجانبداری سے کام کرے گی۔ کمیٹی پرچوں کی جانچ اور نتائج کی تیاری کے عمل میں شفافیت سمیت تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لے گی ، طلبہ اور ان کے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تحفظات اور تجاویزبراہ راست انٹربورڈ میں جمع کروائیں تاکہ کمیٹی ان کا بھی جائزہ لے سکے، وہ طلبہ جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ اسکروٹنی فارم جلد از جلد بورڈ آفس میں واقع بینک بوتھ میں جمع کروادیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید