• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی سیکٹر 5D سروس روڈ پر موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر نوجوان جنیدولد علی گل سے اس کی نئی موٹرسائیکل چھین لی ،پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کوخوفزدہ کرنے کیلئے زمین پر فائرکیا تو گولی جنید کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا، بلدیہ سعید آباد مشرف پارک پہاڑی کے قریب دو مسلح ملزمان نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پر گولی مارکر23سالہ نوجوان صدیق ولد مسعود کو زخمی کردیا،پولیس کے مطابق مذکورہ مقام پر شاہین فورس کے اہلکار گشت پر تھے کہ فائرنگ کی آواز سن کر موقع پرپہنچے اور زخمی نوجوان کی نشاندہی پر ملزمان کا تعاقب کیا اور گھیر کر ملزم نثار اور آدم کو پکڑلیا،اس دوران عوام بھی جمع ہوگئے اور انہوں نے ڈکیتوں کو تشدد کا نشانابنایا،ملزمان کے قبضے سے دو پستول ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ناظم آباد 3 نمبر میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی ما رکر55 سالہ محمد امین نظامی کو زخمی کردیا اور لوٹ ما رکے بعد فرارہوگئے،نیو کراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی ہوٹل کے پاس سیکیورٹی گارڈ ظفر اپنی رائفل سے اتفاقیہ طور پر چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایس، بلال آباد کچی آبادی میں ذاتی جھگڑے پر تیز دھار آلے سے 34 سالہ نواز خان ولد حکیم شدید زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید