کراچی( اسٹاف رپورٹر) ماسٹر پلان کے تحت، پورٹ قاسم اتھارٹی نے ڈیجیٹل لینڈ آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے،کے پی ٹی حکام سروے آف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون سے زمین کی حد بندی کا تفصیلی سروے کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔