کراچی(نیوز دیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرسابق سینیٹر شاہی سید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں شاہی سید نے بتایا کہ شرپسند عناصرکا اے این پی سے تعلق نہیں۔جامعہ اردو سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں انچارج گلشن اقبال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، رجسٹرار سعدیہ خلیل اور کیمپس آفیسر عدنان اختر شامل تھے۔سینیٹر شاہی سید نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہو گا۔