کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل کاروبار شروع کرنے کے لئے محکمہ سرمایہ کاری سندھ‘ نادرا، ایس ای سی پی‘ ون لنک اور پاکستان موبائل نمبر پورٹیبلٹی ڈیٹا بیس کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اہم ترین پیشرفت ہے‘یہ معاہدہ سنگل ونڈو آپریش فعال کرنے‘ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور کاروبار کے لیے نئے مواقع کھولنے کے ضمن میں آسانیاں لائے گا۔