• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوز ڈیسک)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا 34واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تدریسی، طبی اور انتظامی شعبوں کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔جامعہ نے شمولیتی صحت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک مخصوص آٹزم سینٹر کے قیام کی منظوری دی، جو نیورولوجیکل اور تخلیقی مسائل میں مبتلا بچوں کے لیے کم لاگت تشخیصی اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرے گا۔اجلاس میں یکم فروری کو ہونے والے 32ویں سنڈیکیٹ اجلاس کی کارروائی کی بھی توثیق کی گئی تاکہ پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید