کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم ٹیگ نہ حاصل کرنے والی گاڑیوں پر موٹروے ٹول ٹیکس دُگنا کر دیا جس میں 50 فیصد جرمانہ شامل ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے موٹروے ایم ٹو جو اسلام آباد سے لاہور ہے اس پر فور ویلر کا کم از کم ٹول ٹیکس 1800روپے اور زیادہ سے زیادہ 10200روپے ہے۔