کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے تین اہم ایئرپورٹس پر ان کے ایئرپورٹ مینجرز اور ڈپٹی مینیجرز کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے جادی کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کے ملازم اور موجودہ سی او او اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عرفان خان کا تبادلہ بطور ایئرپورٹ مینجر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کر دیا گیا ہے۔