لندن ( پی اے ) کرایوں میں 50فیصد اضافے کے بعد بسوں کے مسافروں کو 2025سے مہنگائی کے آغاز کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں بسوں کے لاکھوں مسافروں کو سنگل کرایوں میں 2سے 3 پونڈز تک اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکومت نے بدھ کے روز پہلی بار بس کرایہ کی حد میں اضافہ کیا جب سے یہ دو سال قبل زیادہ تر روٹس کے لیے شروع کی گئی تھی۔ یہ 2025کے آخر تک3پونڈز پر رہے گا۔ محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) نے کہا کہ اس سے کچھ راستوں پر 80فیصد تک کی ممکنہ بچت ممکن ہوگی۔ شہری علاقوں کی طرح ،کرایے بغیر حدکے 3پونڈز سے کم ہوں گے۔ لابی گروپ کمپین فار بیٹر ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والی سلویہ بیرٹ نے کہا کہ یہ ایک اہم اضافہ ہے جو کہ بہت سے لوگوں کےلئے 2025کا مہنگا آغاز ہو گا۔ بسیں پبلک ٹرانسپورٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شکل ہیں اس لیے انہیں سستی ہونے کی ضرورت ہے۔کرایہ کی حد مسافروں میں مقبول ثابت ہوئی ہے اور سواریوں کو بڑھانے میں مدد ملی ہے، اس لیے حکومت کو اب اگلے سال سے اسکیم کے لیے طویل مدتی متبادل تلاش کرنا چاہیے تاکہ مزید اضافے سے بچا جا سکے۔ اکتوبر 2024میں چانسلر ریچل ریوز کے پہلے بجٹ میں حد میں اضافے کے اعلان کے بعد، ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ بس کرایوں کی بالائی حد کو برقرار رکھنا بجٹ کے عمل میں مشکل تھا اور اس کا مقصد زیادہ تر دیہی علاقوں میں مسافروں کی مدد کرنا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ ڈی ایف ٹی کی طرف سے کیے گئے تجزیے میں پتا چلا کہ حدکو 2 پونڈز پر رکھنا ٹیکس دہندگان کے لیے مالی طور پر پائیدار نہیں تھا اور اس نے پیسے کے لیے کم قیمت پیش کی تھی۔مقامی ٹرانسپورٹ حکام کو ، اگر وہ خود سبسڈی دیتے ہیں، یا اپنی مقامی اسکیموں کو فنڈ دیتے ہیں تو اپنے علاقوں میں حد کم رکھنے کا اختیار ہے۔گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے پہلے اعلان کیا تھا کہ خطے میں واحد کرایہ پورے 2025 کے لیے 2 پونڈز پر محدود رہے گا لیکن یہ وسط سال کے جائزے سے مشروط ہے۔ ویسٹ یارکشائر میں، حد مارچ کے آخر تک 2 رہے گی، جس کے بعد سال کے بقیہ حصے میں یہ 2.50پونڈز تک بڑھ جائے گی۔