• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت ،بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا،ڈی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی اسلام آبادسید علی رضا نے خبردار کیا ہے کہ رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کی دادرسی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔
اسلام آباد سے مزید