راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار ) 2روز قبل چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم مورگاہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر شہری طاہر کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ادہر پولیس ہیڈ کوارٹرز میں گاڑیوں کی مینٹی ننس پر مامور فورمین تبریز ستی پیر کو اسلام آباد ایکسپریس وے پر سائیں بوٹا دربار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔