• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مسائل مذاکرات سے حل کر لینگے،کنٹونمنٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی )کینٹ میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے پارکنگ کے مسائل پر قابوپانے اور خریداری کےلئے آنیوالے شہریوں بالخصوص سینئر سٹیزنز اور فیملیز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے جاری ترقیاتی اقدامات و پرا جیکٹس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کاروباری مراکز میں آ نیوالے شہریوں کو پارکنگ اور تاجر برادری کو درپیش مسائل افہام تفہیم اور مذاکرات سے ہی حل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ کے وفد اور کینٹ بورڈ کے ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر حیدر شجاع اور سیکریڑی کنٹونمنٹ محمد رشید ثاقب کی ملاقات میں کیا گیا۔ زاہد بختاوری کی سربراہی میں وفد میں شیخ عنایت اللہ ، رفیق بھاٹیہ اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید