اسلام آباد(عاطف شیرازی) ریلوے ریزویشن آفس میں خواتین سٹاف کو مبینہ طور پہ ہراساں کرنے کےخلاف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس راولپنڈی سرکل اے نے ریزرویشن آفس کے ملازمین امتیاز علی اور رفعت محمود کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔لیڈیز اسٹاف کی جانب سے درخواست میڈم ڈی سی او کی وساطت سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس نائلہ اشرف کو دی گئی ہے۔