• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024،راولپنڈی میں ڈکیتی اور چوری کے دوران 21افراد کوقتل کیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) 2024، راولپنڈی میں ڈکیتی اور چوری کے دوران 21افراد کوقتل کیاگیا،اس دوران ضلع بھرمیں 22پولیس مقابلے ہوئے جن میں 30 جرائم پیشہ ملزمان مارے گئے جب کہ گزشتہ سال کے دوران پولیس سے مزاحمت کے 106 مقدمات درج کئے گئے ،اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ڈکیتی اور چوری کے دوران پوٹھوہار ڈویژن میں 10افراد ،صدر ڈویژن میں 7اور راول ڈویژن میں 4افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ،تھانہ ٹیکسلا میں دوران ڈکیتی و چوری ہلاکتوں کی سب سے زیادہ 4 ایف آئی آرز تھانہ ریس کورس میں 3،تھانہ کہوٹہ میں 3 اور تھانہ صادق آباد میں اس ضمن میں 2ایف آئی آرزدرج کی گئیں ،گزشتہ برس پوٹھوہارڈویژن میں 20 پولیس مقابلے اور صدر ڈویژن میں 2پولیس مقابلے ہوئے ،ان میں تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں سال بھرمیں 6اور تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں 4پولیس مقابلے ہوئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں12جنوری 2024کو ہونے والے پولیس مقابلہ میں 4ملزمان لقمہ اجل بنے ،جب کہ اسی روز تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں 2ملزمان مارے گئے ،گزشتہ سال راول ڈویژن کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کے 43،پوٹھوہارڈویژن میں 37اور صدر ڈویژن میں 26مقدمات درج ہوئے ۔
اسلام آباد سے مزید