راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل کاقیدی دم توڑگیا،جیل ذرائع کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں پابندسلاسل 38سالہ وکی یعقوب ولد یعقوب مسیح کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایاگیا جہاں وہ چل بسا ،عجیب اتفاق ہے کہ اس کے شناختی کارڈ پراس کی تاریخ پیدائش 6جنوری 1987درج ہے اور اس کی وفات بھی 6جنوری کوہی ہوئی ،اس کی میت رات گئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردی گئی ۔