راولپنڈی (جنگ نیوز) دھمیال چکری روڈ اشرف کالونی میں ناقص انٹرنیٹ سروسز سے طلباء و طالبات اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو مشکلات درپیش ہیں۔ سینکڑوں صارفین پی ٹی سی ایل چھوڑ کر پرائیویٹ کمپنیوں کو ترجیح دے رہے ہیں جو ادارے کا مالی نقصان ہے۔ جنرل منیجر اور ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل فوری فلیش فائبر پر کام شروع کروائیں جو کلمہ چوک تک رُکا ہواہے۔