• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہی خاندان کے رکن سےسردار راشد الیاس خان کی ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) بزنس گروپ کے سربراہ سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے سعودی شاہی خاندان کے رکن پرنس منصور بن محمد سعد السعود سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی مواقع کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران، سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سعودی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے بے پناہ احترام اور محبت رکھتے ہیں اورد وطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سردار ڈاکٹر راشد نے سعودی شاہی خاندان کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے اور باہمی تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد سے مزید