• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی سے ظفر بختاوری کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی سے صدر پاکستان کلچرل فورم ظفر بختاوری نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، آرٹ کے فروغ اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اس کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایوب جمالی نے کہا کہ پاکستان کی متنوع ثقافت، روایات، اور فنونِ لطیفہ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پی این سی اے کی جانب سے جاری منصوبوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جو کہ فنونِ لطیفہ اور ثقافت کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید