راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 2شادی شدہ لڑکیوں سمیت 3افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کو محمد رضوان نے بتایا کہ چچا محمد رمضان کو کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ سول لائنز کو راشد شاہین نے بتایا کہ (م) بغیر بتائے گھر چھوڑ گئی۔ تھانہ صدر بیرونی کو نائلہ نے بتایا کہ 20سالہ بیٹی (ف) بی بی کی شادی2 سال قبل شان علی کے ساتھ ہوئی اور ایک بیٹا بھی ہے۔