راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مکان کی خرید وفروخت میں فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، تھانہ نیوٹاؤن کو عبدالرحمان نے بتایا کہ بشیر احمد سے ایک ڈبل سٹوری مکان کا سودا3کروڑ روپے میں ہوا جس نے موقع پر مجھ سے 30لاکھ روپے وصول کر لیئے بعد ازاں مزید اراضی کی بابت 50لاکھ روپے وصول کر لیئے ، بشیر احمد نے مکان کا کرایہ ایک ماہ مجھے دیا اور اگلے ماہ کا کرایہ مجھے نہ دیا اور دھوکہ سے مجھ سے 84لاکھ ہڑپ کر لیئے اور جگہ میرے نام نہ کروائی اور امانت دی گئی رقم 84لاکھ واپس دینے سے انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دے رہا ہے۔