اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ذوالفقار علی بھٹو کی97 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد، افتخار شہزادہ،زاہد حسین بھٹو، زمین خان، سید نظر شاہ، محمد شعیب خان یوسف زئی، قربان حیدر،ڈاکٹر سیف ، سلیم بھٹی،طارق چوہدری،راجہ مجید،راجہ پرویز ذیشان شاہ،اعجاز احمد اور جیالوں نے مل کر ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا۔چوہدری منظور احمد نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور پاکستان کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔