راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں کال سینٹر میں آگ لگ گئی ،پولیس کے مطابق مری روڈ رحمان آباد میں نادرا آفس کی بالائی منزل پر واقع ایک کال سینٹر میں اتوار کی رات آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر شاہد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جب کہ ریسکیو 1122 کاآگ بجھانے والاعملہ اور فائربریگیڈکی گاڑیاں بھی موقع پرپہنچ گئیں ،جنہوں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابوپالیا۔