• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)سابق چیرمین سینٹ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی چیرمین سینٹ سیدال خان ناصر ،جسٹس چوہدری عزیز جسٹس محسن اختر کیانی، جنرل حسن اختر کیانی، سینٹر فرحت اللہ بابر سینٹر شہادت اعوان سینٹر سجاد طوری سینٹر سردار یعقوب ناصر ،پیپلز یونٹی کے چیرمین ہدائت اللہ خان اخوندزادہ چٹان فیصل چوہدری،ملک عامرفدا پراچہ، فیصل چوہدری ایڈوکیٹ، عامر کیانی سردار مہتاب علی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے نیر بخاری سے انکی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔اس موقع پر سید سبط الحیدر بخاری سید جرار بخاری رضوان بخاری انیس بخاری بھی موجود تھے ۔
اسلام آباد سے مزید