• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر سائیڈ پر کسی جانور کی موجودگی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،ایم اے ایس

اسلام آباد( جنگ نیوز) ائیرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی ویڈیو کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس (اے وی ایم) زیشان سعید کو ہیڈکوارٹرز پی اے اے میں بریفنگ اجلاس منعقد کیامیٹنگ میں ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ایئرپورٹس، ڈائریکٹر اے پی ایس، ایچ آر، ایس کیو ایم ایس نمائندگان کی شرکت کی۔قائمقام ائیرپورٹ مینیجر اور مینیجر ائیرسائیڈ نےبھی شرکت کی۔ مینیجر ائیرسائیڈ نے ڈی جی پی اے اے کو ائیر سائیڈ پر جنگلی جانوروں اور گروتھ کنٹرول پر بریفنگ دی ایئر سائیڈ مکمل باڑ اور 24/7ماہر ٹیموں کی نگرانی میں ہے۔ ہر لینڈنگ اور ٹیک آف سے قبل حفاظتی انتظامات کا معائنہ اور سیفٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ایئر سائیڈ پر کسی جانور کی موجودگی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے ائیر سائیڈ سیفٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سفارشات مانگ لیں، ڈائریکٹر جنرل کا جنرل ایویشن علاقہ کا دورہ کیا جنرل ایوی ایشن ایریا مرکزی ہوائی اڈے سے متصل مگر کچھ ہٹ کے ہے،جنرل ایوی ایشن ایریا کے اردگرد دیوار کی مرمت تقریباً مکمل کر لی گئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق جنگلی جانور کے باعث کسی پرواز کی منسوخی نہیں ہوئی، جنرل ایویشن ایریا میں آوارہ کتے کے ٹیکسی کرتے طیارے کے قریب آنے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
اسلام آباد سے مزید